صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شعبان کی کامیابی پر پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کو خراجِ تحسین۔

اسلام آباد، 10 جولائی 2026 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شعبان کی کامیابی پر پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کو خراجِ تحسین۔

آپریشن شعبان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز ہر خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں: صدر 

پاکستان کے خلاف پراکسی عناصر کو استعمال کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، قومی عزم ہر سازش سے زیادہ مضبوط ہے: صدر آصف علی زرداری

بھارت اور کچھ دیگر ممالک کے پاکستان دشمن عناصر اور ادارے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو داغدار کرنے کیلیے کچھ ملک دشمن عناصر کو کرائے کے قاتلوں کے طور پر استعمال کر کے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں: صدر 

ہم پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کو منطقی نتیجہ پر پہنچائیں گے  اور دہشتگردی کو بھی عوام کی مدد سے شکست دیں گے: صدر

وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: صدر آصف علی زرداری

ریاست دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر شکست دے گی: صدر مملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset